Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ملک میں ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں ایک ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 252 روپے 87 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔

ایک ماہ کے دوران پیٹرول 63 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر بڑھی ہے۔ 28 فروری 2026 کو پیٹرول کے فی لیٹر نرخ 258 روپے 17 پیسے تھے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 28 فروری تک 275 روپے 70 پیسے تھے اس وقت فی لیٹر قیمت 335 روپے 86 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔

ایک ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 252 روپے 87 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی، ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت 333 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 533 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت نے مارچ میں پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر تقریباً 21 روپے کا اضافہ کیا، دوسری جانب وفاقی حکومت نے مسلسل تین بار پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

Related posts

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

admin

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

چیف جسٹس کو مدتِ ملازمت کی توسیع میں دلچسپی نہیں، وفاقی وزیر قانون

Mobeera Fatima

Leave a Comment