Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت، نیویارک کے میئر کی امریکی پالیسی پر سخت تنقید

نیو یارک کے میئر ظہران ممدان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی ممکنہ جنگ کی ہر سطح پر مخالفت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے حکومت کی تبدیلی کی جنگوں کے ہمیشہ تباہ کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے دوران تقریباً 33 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جو عوامی فلاح پر خرچ کیا جاتا تو لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی تھیں۔

ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ امریکا نے بڑی مالی رقم ایسی جنگوں میں ضائع کی جو حکومتوں کی تبدیلی کے لیے لڑی گئیں ، اس طرز کی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگی اقدام کی مخالفت کی جائے اور سفارتی حل کو ترجیح دی جائے۔

Related posts

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا، سیکرٹری اسکولز پنجاب

Mobeera Fatima

پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment