Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

اٹلی مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ سے باہر، بوسنیا سمیت کئی ٹیمیں کوالیفائی

چار بار کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی قومی فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

اٹلی کو بوسنیا و ہرزیگووینا کی قومی ٹیم نے پلے آف میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔

زنیتسا میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی کو ابتدائی طور پر برتری حاصل تھی، تاہم ایک کھلاڑی کے ریڈ کارڈ کے بعد بوسنیا نے واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا اور پھر پنالٹیز میں 4-1 سے کامیابی حاصل کر لی۔

دوسری جانب چیک ریپبلک نے ڈنمارک کو پنالٹیز پر ہرا کر 2006 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا، جبکہ  سویڈں کی قومی ٹیم نے پولینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔

اسی طرح ترکیہ نے کوسووو کو 1-0 سے شکست دے کر 2004 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی، جبکہ کانگو نے جمیکا کو ہرا کر تاریخ میں دوسری بار ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا۔

Related posts

مچل اسٹارک نے 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

امریکا سے شرمناک شکست؟ مصباح الحق نے وجہ بتا دی

admin

محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر واپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment