Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

8 اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات تک رسائی روکنے کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے دروازے بند رکھنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

Related posts

اسلام آباداورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا، شیری رحمان

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں ویلنٹائن ڈے پر لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment