Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ریپر سے سیاستدان بننے والے 35 سالہ بلیندرشاہ نیپال کے وزیراعظم بن گئے

نیپال میں ریپر سے سیاستدان بننے والے 35 سالہ بلیندرشاہ ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بلیندرشاہ نے بدعنوانی کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد ہونے والے سیاسی بحران میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو شکست دی۔

بلیندرشاہ کی جماعت راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کی جس کے بعد وہ دنیا کے کم عمر ترین وزرائے اعظم میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلیندرشاہ کٹھمنڈو کے میئررہ چکے ہیں ، سوشل میڈیا اور اپنی ریپ موسیقی کے ذریعے نوجوانوں میں مقبول ہوئے اور کرپشن کے خلاف سخت مؤقف اپنایا۔

Related posts

نیویارک میں سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش، بھارتی حکومت سے منسلک شخص نکھل گپتا نے جرم قبول کر لیا

Mobeera Fatima

حسن نصراللہ شہید، حزب اللہ نے تصدیق کردی

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر فضائی حملہ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment