Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ہم چاہتے ہیں فٹبال ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو: صدر فیفا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو GIANNI INFANTINO کا کہنا ہے کہ ہم  چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو۔

گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کے ساتھ حصہ لیں۔

فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی  کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔

Related posts

کیا پاکستان اب بھی ایشیا کپ فائنل کھیل سکتا ہے؟

Mobeera Fatima

’’ ایک’’ ہو کر کھیلیں، محسن نقوی، توقعات پر پورا اتروں گا، محمد رضوان

Mobeera Fatima

دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment