Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

دوحہ: قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

 قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ سے منسلک توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے ۔

قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی ایران اور قطر کی مشترکہ پارس گیس فیلڈ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

یو اے ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران میں واقع پارس جنوبی فیلڈ قطر کے شمالی میدان سے منسلک ہے، اسرائیل کا اس فیلڈ کو نشانے بنانا عالمی توانائی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

Related posts

ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

Mobeera Fatima

ڈیوڈ وارنر سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلیں گے، آسٹریلوی میڈیا کی تصدیق

Mobeera Fatima

بیلجیئم کا بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ، اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment