Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی: عید الفطر سے قبل پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

کمشنر کراچی نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والے رش، ٹریفک، پارکنگ مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں  تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، ٹریفک اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مصروف بازاروں میں شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کو بحالی کے لیے این جی اوز کے سپرد کیا جائے گا۔

Related posts

سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جارہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

Mobeera Fatima

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

سانحہ گل پلازہ: ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment