Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی: 17 فروری کو مقابلے میں مارا جانیوالا دہشتگرد ڈی سی پنجگور قتل اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈنکلا

کراچی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت بی ایل اے کے کمانڈر کے طور پر ہوئی ہے۔ 

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 17 فروری کو   شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔ 

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل، نیاز اور حمدان شامل تھے جب کہ ایک دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری تھا، چوتھے دہشتگرد کی شناخت سہیل بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر تھا۔

ترجمان کے مطابق سہیل بلوچ 50 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا اور وہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

Related posts

بیرسٹر گوہر کی پشاور میں اہم شخصیت سے ملاقات ، اگلے تین روز اہم

Mobeera Fatima

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب کے کئی اضلاع میں الرٹ

Mobeera Fatima

جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے یا تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، تجویز

Mobeera Fatima

Leave a Comment