Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر اسپتال کو دی جاسکتی ہے؟

سوال: زکوٰ ۃ کی رقم سے مشینری خرید کر اسپتال کو دینا تاکہ مریضوں کے علاج میں سہولت فراہم کی جاسکے، جائز ہے یا ملکیت کا مسئلہ رہے گا ؟

جواب: اَئمۂ اَحناف کے نزدیک زکوٰۃ کی درست ادائیگی کے لیے تملیک یعنی کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو مالک بنانا شرط ہے، رفاہِ عامہ کے جن کاموں میں تملیک نہیں پائی جاتی، اُن میں زکوٰۃ کی رقم براہِ راست صَرف نہیں کرسکتے۔ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے: ترجمہ:’’ اور زکوٰۃ ادا کرنے کی شرط یہ ہے کہ نادار کو مالک بنا دیا جائے نہ کہ محض استعمال کرنے کی اجازت دی ہو، ( جلد:3، ص:161 )‘‘۔

زکوٰۃ کی رقم سے اسپتال کے لیے آلات اور مشینری خرید کر براہِ راست ہسپتال کو نہیں دی جاسکتیں، البتہ یہ آلات ومشینری زکوٰۃ کی رقم سے لے کر کسی بھی مستحقِ زکوٰۃ شخص کی مِلک کردی جائے اور وہ اُسے ہسپتال کو ہبہ کردے، تو پھر بلا تفریق اس مشینری کو زکوٰۃ کے مستحق مریضوں اور غیر مستحق مریض کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

Related posts

پاکستان کا امریکی صدرکے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیرمقدم

Mobeera Fatima

مسجد نمرہ میں عازمین حج کے لئے اعلیٰ معیاری قالینیں اور پھوار والے پنکھے نصب

Mobeera Fatima

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،طلال چودھری کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment