Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا، انداز فحش عمل قرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو دوست کے ساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت کا جشن ہاردک پانڈیا نے اپنی دوست مہیکا شرما کے ساتھ گراؤنڈ میں منایا، بھارتی کرکٹر کا بھارتی جھنڈا لپیٹ کر خاتون دوست کے ساتھ جشن منانا فحش عمل قرار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واجد خان ایڈووکیٹ نے  ہاردک پانڈیا کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ہاردک نے ترنگا کو جسم پر لپیٹا اور گراؤنڈ میں فحش عمل کے مرتکب ہوئے۔

وکیل نے استدعا کی ہے کہ پانڈیا کے خلاف جھنڈے کی توہین کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، وکیل واجد خان نے پونے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

Related posts

امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا

admin

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں333 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

Mobeera Fatima

عباس آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں کویت کو ہرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment