Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔ 

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا گراؤنڈ 60 منٹ کے لیے ہوگا جبکہ بولی کے لیے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس موقع پر  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے حکومتی کوششیں آج کامیاب ہوئیں اور حکومت نے اس کے لیے مکمل ایکوسسٹم تیار کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان بلاک چین اور اے آئی جیسی نئی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ اسپیکٹرم کی نیلامی سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہوگی۔

Related posts

احتجاج کیس ، علیمہ خان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کو پہلے جرمانہ کریں ، فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment