Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

جب محمد سراج ٹرافی مسجد نہیں لے جاسکتے تو ٹرافی مندر کیوں گئی؟ سابق ہندو کرکٹر پھٹ پڑے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو مندر پہنچانے پر لوک سبھا کے رکن اور سابق کرکٹر کرتی آزاد نے سخت تنقید کی ہے۔

کرتی آزاد نے کہا کہ بھارت کو شرم آنی چاہیے، جب بھارت 1983 ورلڈکپ جیتا تو اُس ٹیم میں ہندو ، مسلمان، سکھ اور عیسائی کرکٹرز شامل تھے، وہ ٹرافی بھارت لائی گئی تھی۔

کرتی آزاد نے سوال اٹھایا کہ فاتح ٹیم نے بھارت کی نمائندگی کی، سوریا کمار اور جے شاہ کی نہیں، جب محمد سراج ٹرافی کو مسجد نہیں لے جاسکتے ، سنجو سیمسین چرچ نہیں لے کر گئے تو ٹرافی مندر کیوں لے جائی گئی؟

انہوں نے کہا کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے کسی ایک مذہب کی نہیں، آئی سی سی کے صدر جے شاہ ٹرافی کے ہمراہ مندر کس حیثیت میں گئے؟

Related posts

کرکٹ کا ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ متعارف کر دیا گیا

Mobeera Fatima

جہانگیر خان 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

Mobeera Fatima

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment