Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟

سوال: ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟

جواب: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کا دو وقت کا کھانا مقرر کیا ہے۔

ہر روزے دار اپنے معیار اور مالی استطاعت کے مطابق فدیہ ادا کرے،  اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’سو جو شخص خوش دلی کے ساتھ فدیے کی مُقرر ہ مقدار سے زیادہ ادا کرے تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے، (سورۃ البقرہ:184)‘‘،

فدیہ اور فطرے کی مقدار برابر ہے، اس لیے ہر شخص اپنی مالی حیثیت کے مطابق دوکلو گندم یا چار کلو جو یا چار کلو کھجور یا چار کلو کشمش یا پنیر کی قیمت فدیے اور فطرے کے طور پر ادا کرے، ہمارے ہاں جو دو کلو گندم یا اُس کے مساوی قیمت بتائی جاتی ہے، یہ فطرے اور فدیے کی کم از کم مقدار ہے۔

Related posts

سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان کا آج پھر جوڑ پڑے گا

Mobeera Fatima

190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، تحریک انصاف کا اعلان

Mobeera Fatima

آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment