Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

خلیج فارس میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار ایرانی میزائل حملوں میں تباہ

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار ایرانی میزائل حملوں میں تباہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق تباہ کردہ ریڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کے قابل تھا ،ریڈار کی رینج 5 ہزار کلومیٹر اور قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد تھی۔

دوسری جانب سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں حملوں کیلئے موبائل لانچر استعمال کر رہی ہے ۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میزائل فائر کر کے پورے خطے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ،امریکی فوج ان خطرات کو ختم کر رہی ہے۔

Related posts

پاکستانی عازمین کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی جسے ہر حاجی کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی

admin

سعودی وزیر خارجہ کی کویت کے ہم منصب سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال کا جائزہ

Mobeera Fatima

وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر ، ترک صدر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment