Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کی تاریخ کی پہلی ای ٹیکسی اسکیم، وزیراعلیٰ آج افتتاح کریں گی

پاکستان کی تاریخ کی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز افتتاح کریں گی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ مریم نوازآج کریں گی، اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے جبکہ خواتین ڈرائیورز کی گاڑیوں کا رنگ بھی الگ رکھا جائے گا تاکہ انہیں نمایاں اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی، اس کے علاوہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب برداشت کرے گی، اسکیم کے تحت گاڑیوں کی قیمت پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔

ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب کیا جائے گا جو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوگا۔ ای ٹیکسی گاڑیاں رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارمز اِن ڈرائیو اور یینگوکے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔

Related posts

تین سبزیوں کی قیمتوں میں کمی،6 کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

نواز شریف حکومت بدلنے کی سازشوں میں شریک رہے ، فواد چوہدری

admin

کشیدگی باعث تشویش ، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں ، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment