Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری کے بعد ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلیم خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں دماغ میں معمولی خون رسنے کی تشخیص کے بعد فوری طبی معائنے اور علاج کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا، جہاں ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی گئی۔

فلم اسٹار عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سلیم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی صحت کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی۔ عامر خان کے مطابق، سلیم خان فی الحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں، اور اہل خانہ ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ سلیم خان کی بیٹی الوِیرا اگنیہوتری روزانہ والد کی صحت کی پیشرفت سے اہل خانہ اور دوستوں کو آگاہ کر رہی ہیں، اور ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

Related posts

یاسر نواز کا دوسری شادی سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ، صارفین کی شدید تنقید

Mobeera Fatima

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پہلی جھلک منظرِ عام پر، تصاویر دیکھیں

Mobeera Fatima

آسٹریلوی اداکارہ کے کیٹی پیری پر ہراسانی کے سنگین الزامات

Mobeera Fatima

Leave a Comment