Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

قومی شناختی کارڈ میں نئے فیچر شامل کردیئے گئے

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی اور تصدیقی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز کو مزید جدید اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شناختی کارڈ کے نئے قواعد میں فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ جس سے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جعلی شناخت اور دھوکہ دہی کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی۔ قواعد کے تحت شناختی کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کو بھی سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کے طور پر قانونی درجہ دے دیا گیا ہے۔

کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن اور آف لائن فوری ویریفکیشن ممکن ہو گی۔ اور کیو آر کوڈ یا دیگر جدید تکنیکی فیچرز کو مائیکرو چِپ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

Related posts

غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اے ایس آئی کو 3 سال قید

admin

یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

اُڑان پاکستان نے 90 ہزار ماہانہ فیلوشپ کا اعلان کر دیا، جانئے اپلائی کا طریقہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment