Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

علی امین کی سیکیورٹی واپس نہیں لی، کوئی خبروں میں رہنا چاہتا ہے تو ہم ذمہ دار نہیں، سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی واپس نہیں لی۔ لیکن اگر کوئی خبروں میں رہنا چاہتا ہے تو ہم ذمہ دار نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور سے سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق سوال پر کہا کہ سیکیورٹی واپس لینے کی بات جھوٹ ہے۔ اور کسی سے کوئی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ سیکیورٹی واپس لیتا رہوں۔ ہماری ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی نان ایشو کو ایشو بنا کر خبروں میں رہنا چاہتا ہے تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ رات 11 بجے وزیر اعلیٰ کے ڈپٹی سی ایس او نے میرے سیکیورٹی اہلکاروں کو کال کی۔ اور کہا کہ سی ایس او کا حکم ہے کہ آپ سب کلوز ہو جائیں۔

Related posts

اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار شہید، ایک زخمی

Mobeera Fatima

عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Mobeera Fatima

27 سالہ جدوجہد، 22 ارب ڈالر خرچ مگر پولیو پر قابو پانے میں ناکام ، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment