Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا کے شمال مشرق میں شدید برفانی طوفان، 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، 11 ہزار پروازیں منسوخ

امریکا کی 6 ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میری لینڈ سے لے کر میسا چوسٹس تک برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں 2 فٹ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیو یارک اور نیو جرسی میں سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کنیکٹی کٹ اور میسا چوسٹس سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔

شدید موسم کے باعث ملک بھر میں تقریباً 11 ہزار پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر روانہ ہونے والی 42 فیصد اور آنے والی 63 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ لاگارڈیا ائیرپورٹ پر بھی 47 فیصد پروازوں کی روانگی منسوخ ہو چکی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک کے ائیر پورٹس پر گراؤنڈ اسٹاپ کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق بڑے طوفان کے باعث 24 انچ تک برف باری اور تیز ہواؤں کا امکان ہے جس سے فضائی اور زمینی سفر شدید متاثر ہو رہا ہے۔

Related posts

شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان

Mobeera Fatima

ویزا فیس بڑھانے پر تنازع، 20 ریاستیں ٹرمپ کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment