Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹ سے ہرادیا

پالے کیلے، آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 40ویں اور آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنے سفر کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔

میچ میں عمان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17ویں اوور میں 104 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، وسیم علی 32 رنزکے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جتندر سنگھ نے 17، حماد مرزا نے 16 اور کرن سونا ولے نے 12 رنزاسکورکئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میکسویل اورزیویئر بارٹلٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نتھن ایلس اورمارکس اسٹوائنس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

جواب میں آسٹریلیا نے ہدف محض 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Related posts

پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت ، بولی کیلئے 40 لاکھ ڈالر قیمت مقرر

Mobeera Fatima

دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

Mobeera Fatima

آئندہ دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان سنبھالے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment