Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

واشنگٹن میں وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، غزہ اور بین الاقوامی امور پر گفتگو

واشنگٹن میں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں جن میں غزہ کی صورتحال، عالمی و علاقائی امور اور امن و استحکام کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے بحرین کے فرمانروا، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں،جن میں باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے میں امن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران غزہ میں جاری انسانی بحران اور تعمیرِ نو کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ عالمی رہنماؤں نے عالمی امن اور خصوصاً غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کو عالمی سطح پر پاکستان کی فعال اور مؤثر سفارتکاری کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی امن کے قیام اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Related posts

پاکستان اور مصر کا دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

Mobeera Fatima

نائیجیریا ، کشتی دریا میں درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ، 60 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment