Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

محی الدین وانی عبوری صدرپی ایچ ایف تعینات،کپتان پر عائد پابندی بھی ختم

سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر ہاکی فیڈریشن تعینات کردیا گیا،وزیراعظم نے محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہاکی فیڈریشن میں بد انتظامی کا نوٹس لیا تھا،وزیراعظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

بعدازاں عبوری صدرپی ایچ ایف محی الدین وانی نے  کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کااعلان کردیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بحالی اور قومی کھیل کی کھوئی ہوئی عظمت واپس لائیں گے،ادارے کی مضبوطی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل پر کام کریں گے۔

کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ دیں، انتظامی و مالی امور فیڈریشن سنبھالے گی،کوچنگ اور تربیت کے نظام میں بہتری لائی جائے گی،ہاکی کی ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے شراکت داری قائم کی جائے گی۔

Related posts

ملک بھر میں اسکولز کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

Mobeera Fatima

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Mobeera Fatima

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہرے، پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment