Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن، سیز فائر کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہیے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کا قیام پاکستان کا واضح مؤقف اور مشن ہے جبکہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام نہ صرف ناگزیر بلکہ فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر Donald Trump کی زیر صدارت منعقدہ غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس افتتاحی اجلاس میں شرکت ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری کی مشترکہ کاوشوں سے غزہ میں مستقل اور دیرپا امن ممکن بنایا جا سکے گا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو انکا جائزحق دیا جائے اور غزہ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں فوری طور پربند کی جائیں تاکہ خطے میں استحکام کی راہ ہموار ہو۔

Related posts

ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Mobeera Fatima

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی کی حمایت اور خفیہ مالی معاونت کر رہی ہیں ، صدر زرداری

Mobeera Fatima

Leave a Comment