Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فرح گوگی اور شوہر دوبارہ مشکل میں، سرکاری زمین فروخت پر نیا مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کی حدود میں فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں سرکاری زمین فروخت کرنے اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل ہیں۔

یہ مقدمہ جی ڈی اے کے اسٹیٹ آفیسر مرزا بابر کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں ن لیگ کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پارکس، اسکول اور قبرستان کے لیے مختص اراضی کو فروخت کیا، جبکہ احسن جمیل گجر کے چچا، کزن اور سوسائٹی منیجر و عملہ بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

یہ دوسرا مقدمہ اس سے ایک روز قبل درج مقدمے کے بعد آیا، جس میں احسن جمیل گجر کے والد اقبال گجرکوبھی ملزم بنایا گیا تھا، چوہدری اقبال گجرن لیگ کے سینئررہنما اورسابق صوبائی وزیر ہیں۔

اس سلسلے میں قانونی کارروائی جاری ہے اور ایف آئی آر کے اندراج سے فرح گوگی اور ان کے خاندان کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

Related posts

آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3 افراد زخمی

Mobeera Fatima

جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment