Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دہشت گرد وں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتےہیں،دہشت گرد وں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،قوم دشمن کے خلاف پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان رمضان میں معرض وجود میں آیاتھا،معرکہ حق میں پاکستان کوفتح نصیب ہوئی۔

ترلائی میں جو نمازیوں پر حملہ کیا گیا، کیا وہ کوئی انسان سوچ سکتا ہے؟یہ قرآن سے واضح ہے کہ جس نے ایک انسان کا قتل کیا پوری انسانیت کا قتل کیا۔

کل باجوڑ میں مدرسے پر حملہ ہوا یہ انسانیت دشمن لوگ ہیں،ہم پاکستان کے کسی بھی دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

چینی حکومت اورعوام کونئے سال کی مبارکباد پیش کرتاہوں ،پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلندہے،پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ قائم رہےگی۔

یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج پشاورمیں ہورہاہے،جس میں رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائیگا۔

Related posts

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسموگ کی ابتر صورتحال ، پنجاب میں 50 فیصد عملے کو گھروں سے کام کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو ثقافت کا چارج بھی سونپ دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment