Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بنوں،تھانہ میریان کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بنوں میں تھانہ میریان کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 سال کا بچہ بھی شامل ہے،دھماکے سے پولیس جوان اور تھانہ کی بلڈنگ کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکے سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کو ابتدائی رپورٹ بھیج دی گئی۔

Related posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

Mobeera Fatima

کشیدگی باعث تشویش ، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں ، اقوام متحدہ

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا، لاہور میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment