Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

این اے 256 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کے دن کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 256 خضدار میں پولنگ 5 اپریل بروز اتوار کو ہو گی، این اے 256 کی نشست اختر مینگل کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 256 خضدار ضمنی الیکشن کیلئے پبلک نوٹس 18 فروری کو جاری ہوگا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری کو آویزاں کی جائے گی، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 4 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔

امیدواروں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی تاریخ 9 مارچ مقرر کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کیخلاف اپیلوں پر فیصلے 16 مارچ تک کیے جائیں گے۔

Related posts

ذوالفقار علی بھٹو کی کوششوں سے پاکستان ایٹمی ریاست بنا، قائممقام صدر

admin

190 ملین پائونڈ کیس میں سزا ، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج ، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے ملیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment