Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارت کو بڑا دھچکا، ابھیشیک شرما کی پاکستان میچ میں شرکت مشکوک

نئی دہلی، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کو پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث تاحال مکمل طورپرصحتیاب نہیں ہوسکے اوراتوارکو کولمبو میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 فروری کو ممبئی میں نیٹ سیشن کے بعد کچھ کھانے کے باعث ابھیشیک شرما کی طبیعت خراب ہوئی۔

امریکا کے خلاف میچ میں بھی ان کی حالت تسلی بخش نہ تھی، تاہم انہوں نے ٹیم کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا مگر پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

بعد ازاں وہ ٹیم کے ہمراہ نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے نئی دہلی پہنچے، جہاں معدے کے انفیکشن نے شدت اختیارکرلی اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ جمعرات کووہ اسپتال سے ڈسچارج تو ہوگئے لیکن احتیاطی تدابیرکے تحت انہیں نمیبیا کے خلاف میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Related posts

بیٹی کی سالگرہ: عماد وسیم کی پوسٹ پر سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا سخت ردعمل

Mobeera Fatima

آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو ”مسخرہ“ لکھ دیا

Mobeera Fatima

ملتان سلطانز کے بارے میں پی سی بی نے حتمی قدم اٹھا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment