Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سابق بھارتی بالر بھی عثمان طارق کے حق میں بول پڑے

سابق بھارتی بالر روی چندرن ایشون بھی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے حق میں بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کا کریز پر وقفہ لینا قانونی ہے ،کریز پر وقفہ لینا معمولی ایکشن ہے،بالر کے ایکشن کی قانونی حیثیت آئی سی سی  ٹیسٹنگ سینٹر میں ہی جانچی جا سکتی ہے۔

15ڈگری کے اصول کے تحت کہنی کو سیدھا رکھنا ضروری ہے،مقابلے کے دوران حقیقی وقت میں ٹیسٹنگ ٹول ہی اس کا حل ہے۔کسی پر اس طرح غیر قانونی ایکشن کا الزام لگانا غلط ہے۔

یاد رہے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی نے عثمان طارق کے ایکشن پر تنقید کی تھی ،شری واستو گوسوامی نے ایکس پر ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’’حتیٰ کہ فٹبال میں کھلاڑیوں کو پنالٹی کک کے دوران روک کر کک مارنے کی اجازت نہیں ہوتی۔‘‘

Related posts

ایک اننگز میں 42 بائی رنز ، زمبابوین وکٹ کیپر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی ، بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاریاں

Mobeera Fatima

بائیکاٹ یا میچ؟ پی سی بی کا فیصلہ تاحال التوا کا شکار، پاکستان کا اگلا ٹاکرا سر پر آن پہنچا

Mobeera Fatima

Leave a Comment