Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما (Abhishek Sharma)معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا،پاکستان اور گروپ میں شامل دیگر ٹیموں کے خلاف میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہونا شروع ہو گئی تھی، تاہم انہوں نے اس کے باوجود میچ میں شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ انہیں معدے میں انفیکشن ہے، جبکہ تیز بخار کے باعث انہیں فوری طور پر ڈرپس بھی لگائی گئیں۔ اسپتال میں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت اور شدت کا درست اندازہ لگایا جا سکے اور اسی کے مطابق علاج جاری رکھا جائے۔

Related posts

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Mobeera Fatima

میچ سے قبل اعظم خان سے کہا پرفارم کرو ورنہ فٹنس پر بات آئیگی، شاہد آفریدی

admin

Leave a Comment