Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

سلمان علی آغا کوٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا ہے۔

پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)،فخر زمان، صائم ایوب، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف،  حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کی ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جولائی جبکہ تیسراٹی ٹوئنٹی میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث پھر ملتوی

Mobeera Fatima

یکم مارچ سے پٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے، امیر جماعت اسلامی

Mobeera Fatima

Leave a Comment