Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست  دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی، پوری ٹیم 16.4 اوور میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو جیتنے کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا، اسکاٹ لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 200 سے زائد رن بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی 84 رن بنا کر نمایاں رہے، جارج منسی کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

برینڈن میک مولن نے 4 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 41 رن بنائے، اٹلی کی جانب سے تھامس، جے جے سمٹس، گرانٹ سٹیورٹ اور حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

انڈر 19 ایشیا کپ میں شکست پر بھارتی بورڈ کا ٹیم سے تحقیقات کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment