آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز آج بھارت اور سری لنکا میں ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں نیدر لینڈز نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا۔
پاکستان کا مجموعی اسکور 27 رنز ہوا تو صائم ایوب 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری سلمان آغا 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، میکس او ڈاؤڈ 5 رن بنا کرسلمان مرزا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، نیدرلینڈز کا دوسرا کھلاڑی 31رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا، مائیکل لیوٹ 24 رن بنا کر محمد نواز کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی تیسری وکٹ65 رن پر گر ی، کولن ایکرمین 20 رن بنا کر ابراراحمد کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔ نیدرلینڈز کا چوتھا کھلاڑی 105 رن پر آؤٹ ہوا، باس دے لیڈے 30 رن بنا کرمحمد نواز کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
