Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بسنت کے موقع پر لاہور میں ایک نوجوان جاں بحق، پانچ افراد زخمی

لاہور میں بسنت کے موقع پر پیش آنے والے مختلف افسوسناک واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے دوران پیش آنے والے حادثات نے خوشی کے اس تہوار کو غم میں بدل دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ اس دوران اسے اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد منتقل کر دیا۔

دوسری جانب ڈیفنس فیز فائیو میں پتنگ کی تیز دھار ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان رافع زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسی طرح گلشن راوی میں بھی ڈور پھرنے کے واقعات پیش آئے جہاں 8 سالہ ارسہ اور 45 سالہ شبیر زخمی ہو گئے۔

Related posts

حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ، 7 سالہ اقساط اور کم ڈاؤن پیمنٹ کی تجاویز

Mobeera Fatima

بغیر مداخلت ملاقاتیں ، عمران خان کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

لاکھوں افراد کیلئے بڑی سہولت، بی آئی ایس پی کا کیش نظام ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment