Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

بازاروں سے کلو کے حساب سے چاندی خریدنے والے کنگال ہوگئے

عالمی منڈی میں چاندی کی قیمتوں میں اچانک اور بھاری کمی نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو حالیہ دنوں میں کلو کے حساب سے چاندی خرید رہے تھے۔ قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی کے بعد کئی خریداروں کو  بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہفتے کے آغاز میں چاندی کی قیمت میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور یہ بڑھ کر تقریباً 90 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی تھی۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے چاندی کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خریداری کی۔ تاہم صرف چند ہی دنوں میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی اور چاندی کی قیمت گر کر 65.67 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں کمی، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے رجحان نے چاندی کی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قیمتوں میں اس تیز کمی کے باعث وہ افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے بلند نرخوں پر بڑی مقدار میں چاندی خریدی تھی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ، 2 لاکھ 38 ہزار کا ہو گیا

admin

Leave a Comment