Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے سے متعلق بڑا اعلان

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے یو اے ای کے ورک ویزے جلد دوبارہ شروع کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو اے ای ایمبیسی میں پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پوئپا کے سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے معاونِ خصوصی شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید بھی شریک تھے۔

سفیر سالم الزابی نے وفد کا سفارتخانے آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات تاریخی اور برادرانہ نوعیت کے ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے اور افرادی قوت کی فراہمی اس تعلق کا اہم حصہ ہے۔

Related posts

طلبہ کے الٹی میٹم پر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء رہا

Mobeera Fatima

وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر ، ترک صدر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات

Mobeera Fatima

آسٹریلیا میں طوفان الفریڈ نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment