پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں نے کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیز کی فہرستیں جاری کر دیں، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ کو سائن کرلیا ہے۔
مختلف فرنچائزز نے اپنے اہم کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جبکہ کئی بڑے نام اسکواڈز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل 11 کی ریٹینشن میں پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، کراچی کنگز نے حسن علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، نسیم شاہ اور صائم ایوب سمیت کئی نمایاں کھلاڑی ریلیز کر دیے گئے ہیں۔
کراچی کنگز
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں حسن علی کو برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ میں عباس آفریدی، گولڈ میں خوشدل شاہ اور ایمرجنگ میں سعد بیگ کو ریٹین کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں کپتان شاہین آفریدی کو برقرار رکھا جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا اور سلور میں محمد نعیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ سلمان مرزا، زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی، آصف علی، محمد اخلاق اور محمد عازب کو مختلف کیٹیگریز سے ریلیز کیا گیا ہے۔
