Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ریاست، عوام اور سیکیورٹی ادارے یکجا،دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی،شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں،وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہدا قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم لوگوں کا قتل انسانیت دشمنی ہے،دہشت گرد کسی نظریے یا جدوجہد کی نمائندگی نہیں کرتے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی اخلاقی شکست ہے۔سیکیورٹی فورسز نے مشکل حالات میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا،ہماری فورسز اور قوم کا بلند مورال اور پیشہ ورانہ مہارت دشمن کیلئے واضح پیغام ہے۔

پوری قوم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بیرونی سرپرستی حاصل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔

Related posts

پی پی 137 سے ن لیگ کے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

admin

وفاقی حکومت کرم کے حالات پر تماشہ دیکھنا بند کرے، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

ٹرمپ کو بڑا دھچکا، زہران ممدانی نیو یارک کے پہلے مسلم میئر منتخب

Mobeera Fatima

Leave a Comment