Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ

کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، انہوں نے کاؤنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات چیک کیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے حکام سے سفری دستاویزات کی تصدیق کرائی، انہوں نے نامکمل دستاویزات کے حامل 3 مسافروں کو روکنے والے اے ایس آئی کی حوصلہ افزائی کی، وزیر داخلہ نے کہا کہ اے ایس آئی عامر لاشاری نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں، مسافروں کی آڑ میں پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کی عزت زیادہ عزیز ہے، کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ درست دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے روکا گیا نہ روکا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں بھی پوچھا۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب ، جسٹس طارق اور جسٹس ارباب طاہر کی کاز لسٹ منسوخ

Mobeera Fatima

وزیر تعلیم کی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کی تردید

Mobeera Fatima

علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے وزرا کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

admin

Leave a Comment