Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا ریلیف، نااہلی ریفرنس خارج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا قانونی ریلیف مل گیا ہے، جب چیئرمین سینیٹ نے ان کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس کو خارج کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے باعث ریفرنس کو قابلِ سماعت نہیں سمجھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹرسیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر کے دستخط موجود تھے، جوآئین میں درج ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی اورلازمی شرط کے خلاف ہے۔

ڈیفیکشن کلاز کے مطابق کسی بھی رکنِ پارلیمنٹ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس صرف پارٹی سربراہ کے دستخط سے ہی دائرکیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی تکنیکی بے ضابطگی کے باعث ریفرنس کوقانونی طورپرکمزورتصورکیا گیا اورچیئرمین سینیٹ نے اسے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related posts

وزیر داخلہ کا پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان

admin

خیبر پختونخوا کا بجٹ کل پیش ہوگا، تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ زیر غور

admin

ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کئے، ایران

Mobeera Fatima

Leave a Comment