Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری

 پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اقدامات اٹھا لئے گئے۔

بھارت میں وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے الرٹ جاری کر دیا ہے، حکومت نے پاکستان کے تمام پوائنٹس آف انٹری پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا۔

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے، انٹرنیشنل ائیر پورٹس، بندرگاہوں، زمینی سرحدوں پر 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

تمام مسافروں، عملے، ڈرائیورز کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی، بغیر بارڈر ہیلتھ سروسز ہیلتھ کلیئرنس کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تمام مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری اور ٹرانزٹ ہسٹری کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، نیپا سے متاثرہ علاقوں سے آنے یا گزرنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

admin

خالی پیٹ پھل کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟

Mobeera Fatima

سیب یا مالٹا: سردیوں میں صحت اور توانائی کے لیے کون سا پھل زیادہ مفید؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment