Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ ہے، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پربھارت کاغیرقانونی قبضہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں امن انصاف اور کثیر الجہتی نظام سے متعلق مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال مئی کے تنازع نے اس حقیقت کوواضح کردیا۔

کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم رکھنے سے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں، عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی عالمی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام لاکھوں افراد کی زندگیوں اور روزگار کو خطرے میں ڈالتا ہے، پاکستان پانی اور دیگر قدرتی وسائل کو ہتھیار بنانے کے عمل کو مسترد کرتا ہے۔

Related posts

ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور کاروباری مراکز بند

Mobeera Fatima

عمران خان نے گلے لگایا ، گلے شکوے دور ہو گئے ، شیر افضل مروت

Mobeera Fatima

اسلام آباد دھماکا، عالمی برادری کا پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

Mobeera Fatima

Leave a Comment