Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

شہر کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 10 روپے فی واٹ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی واٹ قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ایک مکمل سسٹم کی قیمت میں تقریباً 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

نئے نرخنامے کے مطابق آن گرڈ سولر سسٹمز کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:

5 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم 12 لاکھ 50 ہزار روپے،جبکہ 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں، جبکہ ہائبرڈ سسٹم لگوانے کے خواہشمند صارفین کو بیٹریوں کی مد میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

Related posts

8 لاکھ سےزیادہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

admin

پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

admin

توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چوہدری کیخلاف جیل ٹرائل اور فرد جرم کا فیصلہ کالعدم

Mobeera Fatima

Leave a Comment