Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ، پاکستان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

دوحہ:پاکستان نے ایشیائی شاٹ گن چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان کے محمد فاروق ندیم نے ایشیائی شاٹ گن چیمپیئن شپ میں مردوں کے انفرادی ٹریپ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے فائنل میں 30 میں سے 27 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

مقابلے میں قازقستان کے میکسم بیداروف نے 26 اسکور کے ساتھ چاندی جبکہ کویت کے الفیحان نے 20 اسکور حاصل کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔

محمد فاروق ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں ساتویں پوزیشن پر رہے تھے۔ تاہم فائنل میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے پوڈیم تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ یہ تمغہ ایشین شاٹ گن چیمپیئن شپ میں پاکستان کی پہلی اور اب تک واحد کامیابی ہے۔

Related posts

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا

admin

پی سی بی میں احتساب اور میرٹ نہ ہونے کے باعث پاکستان میں کرکٹ زوال پذیر

Mobeera Fatima

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان کے 300 رنز مکمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment