Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں دھندکے باعث ٹرک نہرمیں جاگرا، جس سے 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق ٹرک کے نیچے آنے سے اموات ہوئیں، 9 افراد شدید زخمی ہیں، ٹرک سوار افراد اسلام آباد سے فیصل آباد فوتگی پر جا رہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نہر خشک تھی پانی موجود نہیں تھا، سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب 23 افراد منی ٹرک میں سوار ہوکر جا رہے تھے۔

شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر ٹرک خشک نہر میں جاگرا۔ ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کوٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، پانچ خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔

Related posts

اے این پی نے خواجہ سرا کو اپنی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل کر لیا

admin

وفاقی بجٹ میں پنشن کے اخراجات ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہیں، محمد اورنگزیب

Mobeera Fatima

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم حملہ ، 11 افراد زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment