Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شوگر سیس کا نفاذ ، لاہور میں چینی فی کلو 10روپےمہنگی ہو گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس نافذ کئے جانے کے بعد لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہو گئی۔  مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 150 روپے ہونی چاہیے تھی۔ چینی کا 50 کلو کا تھیلا اضافے کے بعد 7 ہزار 500 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ کوئی قلت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے یکم جنوری سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کیا ہے ، اس ٹیکس میں ڈھائی روپے شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کرے گا۔

Related posts

پی آئی سی نے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹاوی سرجریوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس شروع

Mobeera Fatima

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط

Mobeera Fatima

Leave a Comment