کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیرکے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگی۔
ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بین الصوبائی امور، باہمی تعاون، ترقیاتی منصوبوں اورموجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال متوقع ہے۔
دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اورمشترکہ مسائل کے حل پر بھی گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کو سیاسی طورپراہم قراردیا جا رہا ہے اوراس کے نتائج آنے والے دنوں میں ملکی سیاست اور بین الصوبائی تعلقات پراثرانداز ہوسکتے ہیں۔
