Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

2025 کے دوران 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے بیرن ملک گئے

2025 میں 18 ہزار 352 اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق 2024 میں7 لاکھ 27 ہزار381 پاکستانی بیرون ملک گئے تھے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 2025 میں 5659 اکاؤنٹنٹ، 10 ہزار 503 باورچی، 3 ہزار795 ڈاکٹر، 5946 انجینیئرز بیرون ملک گئے۔

اس کے علاوہ 1640 نرسز، 1725 اساتذہ، 1 لاکھ 63 ہزار718 ڈرائیور، 6475 الیکٹریشن ، 4 لاکھ 65 ہزار138 مزدور ، 5700 مستری ، 12703 ٹیکنیشنز، 11777 مینجر ، 2306 پلمبر،2027 ویٹر بھی ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ بیرون ملک جانیوالوں میں 13 ہزار657 انتہائی ہنر مند، 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنرمند ، 42 ہزار257 نیم ہنرمند،4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند افراد شامل ہیں۔

Related posts

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب

Mobeera Fatima

کراچی میں کل شام سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سردار سرفراز

Mobeera Fatima

جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment