Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔

سیشن کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ عدالت کو صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے ملزم روپوش ہوچکا ہے، اس لئے عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔

علی امین گنڈاپور کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور حکم دیا کہ ملزم کو اشتہاریوں کی فہرست میں ڈالا جائے تاکہ گرفتار کیا جا سکے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں حکم دیا کہ ملزم کے ضمانتی کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے، واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ 2016میں درج کیا گیا تھا۔

Related posts

اسپیکر کا تمام گرفتار ارکانِ پارلیمان کی رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

صوابی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی، 100 سے زائد افراد متاثر

Mobeera Fatima

Leave a Comment